خراب فارم کے باوجود کوہلی ٹوئٹر پر آئی پی ایل کی بحث کا مرکز بنے رہے

ممبئی، 31 مئی (یو این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ہندوستان میں کرکٹ پر بحث کے لیے مشہور ہے۔ جنوری 2021 اور جنوری 2022 کے درمیان "کرکٹ ٹویٹر" کے نام سے مشہور سوشل میڈیا کمیونٹی کے 44 لاکھ ممبران نے 9.62 کروڑ ٹویٹ کر کے کھیل سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جیسے ہی آئی پی ایل 2022 شروع ہوا کرکٹ شائقین کو گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی جمع ہوتے دیکھا گیا۔آئی پی ایل کے اس سیزن میں جہاں گجرات ٹائٹنز نے ٹائٹل جیتا، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹوئٹر پر بازی مارتے ہوئے سال کی سب سے زیادہ بحث کا موضوع ٹیم رہی۔اس کے علاوہ آر سی بی کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اپنی خراب فارم کے باوجود بحث کا مرکز بنے رہے اور اس سیزن میں سب سے زیادہ ٹویٹس ان کے بارے میں تھے.سب سے زیادہ ٹویٹس حسب ذیل ٹیم کے بارے میں ہوئے: ٹیمز کے زمرے میں 26 مارچ 2022 سے 30 مئی 2022 تک سب سے زیادہ ٹویٹس رائل چیلنجرز بنگلور کے بارے میں تھیں، جب کہ چار بار آئی پی ایل کی فاتح چنئی سپر کنگز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔ پانچ بار آئی پی ایل جیتنے والی ممبئی انڈینز بھلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی ہو لیکن مقبولیت کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر رہی۔اس کے علاوہ سنجو سیمسن کی راجستھان رائلز اس فہرست میں چوتھے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز پانچویں نمبر پر رہی۔ گجرات ٹائٹنز اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل ٹرافی اپنے گھر لے جانے والی چھٹی سب سے زیادہ زیر بحث ٹیم تھی۔