نڈال جوکووچ 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے

پیرس، 30 مئی (یو این آئی) ٹینس کی دنیا کے دو سب سے بڑے کھلاڑی رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ منگل کو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے۔دونوں میں سے جو بھی یہ میچ جیتے گا وہ اتوار کوہونے والے خطاب جیتنے کا دعویدارہوگا۔عالمی نمبرایک اور دفاعی چیمپئن جوکووچ اتوار کو نمبر 15 کھلاڑی ڈیاگو شوارٹزمین کو 6-1، 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔دوسری جانب نمبرپانچ مینز ٹینس کھلاڑی اور 13 بار کے فرنچ اوپن چیمپیئن نڈال نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لئے نویں نمبر کے کھلاڑی فیلکس اوگر الیاسم کو چار گھنٹے 21 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 3-6، 6-3، 6-2، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔گزشتہ سال جب جوکووچ اور نڈال کا سیمی فائنل میں آمنا سامنا ہوا تھاتو جوکووچ نے نڈال کے پیرس میں 35 جیت کے سلسلے کو روکتے ہوئے انہیں چارسیٹوں میں ہرا یا تھا۔نڈال نے میچ سے قبل جوکووچ کے بارے میں کہا، ’’یقیناً ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جا نتے ہیں، ہماری ایک ساتھ بہت سی تاریخ ہے۔ یقیناً وہ روم جیتنے کے بعد یہاں آئے ہیں۔ میر ے لئے یہاں تک پہنچنے کا سفر مثالی نہیں رہاہے۔انہوں نے کہا، "لیکن ہم یہاں ہیں۔ ہم رولینڈ گیروس میں ہیں، جو بلاشبہ میری پسندیدہ جگہ ہے اورصرف ایک چیز جو میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ میں پیرسے توجہ مرکوز کرنے جا رہا ہوں، ہمیشہ کی طرح اپنی پوری کوشش کرنے جارہا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو سکتا ہے۔ میں یقین سے صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں آخر تک لڑوں گا، بہت بہت شکریہ۔ "میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا، ’’اس مقابلے کا بہت سے لوگوں کوشدت سے انتظارہے۔ میں خوش ہوں کیونکہ میں نے کورٹ پر زیادہ وقت نہیں گزارا کیونکہ میچ بہت سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔ میں تیار ہوں، سامنے کوئی بھی ہو، میں جیتنے کی کوشش کرنا ہی پسند کرتا ہوں۔