میں نے آئی پی ایل میں بٹلر سے بہتر بلے بازی کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا: سنگاکارا

احمد آباد، 28 مئی (یو این آئی) جوس بٹلر کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے کرکٹ ڈائریکٹرکمار سنگاکارا نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ ان کا مجموعی کھیل ہے۔ان کے پاس ایک بہت طاقتور قوت ہے اور ایک بار جب وہ اسے پہچان لیتے ہیں اور ان طاقتوں پر بھروسہ کرتے ہیں، تو اس کا بھرپور استعمال بھی کرتے ہیں۔ اسپن کے خلاف ان کے پاس تمام شاٹس ہیں۔ ان کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت گیئرز بدل سکتے ہیں۔ وہ ایسا کرسکتے ہیں کہ ایک وقت وہ 30 پر ہوں اور پھراچانک 50 گیندوں پر 80-90 تک پہنچ جائیں۔ یہ بیان کرنامشکل ہے کہ انہوں نے اس سیزن میں ہمارے لیے کیا کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اتنی اچھی شروعات کی، ٹورنامنٹ میں ایک موقع پرتھوڑاسا لڑکھڑائے، لیکن انہوں نے اپنے آپ کو پرسکون کر لیا، صرف ٹریننگ کے بجائے اچھی گفتگو کی۔ انہوں نے قبول کیا کہ وہ انسان ہیں اور ان کے پاس ہر روز اعلیٰ سطح کی ایکسیلینس نہیں ہوسکتی۔" سنگاکارا نے مزید کہا، "یہ سمجھنے کے لیے کہ آپ مختلف مراحل میں ہر کھیل میں اس سطح تک کیسے پہنچتے ہیں۔ کچھ دنوں میں آپ کو لڑنا پڑتا ہے، جوجھناپڑتا ہے، دوسرے دنوں میں آپ کے پاس فارم ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ اس صورتحال میں نہیں لڑسکتے ہیں، لیکن اس دن جو ہورہاہےاس سے لڑسکتے ہیں۔ آپ کو تمام مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ایک اننگ بنانی ہوگی۔ وہ کسی بھی وقت تیز ہو سکتے ہیں، ان کے پاس تمام اسٹروک ہیں اور وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ میں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی کوبھی اتنی اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔بٹلر 2017 میں فاتح ممبئی انڈینز ٹیم کا حصہ تھے جب انہوں نے آخری گیند پر رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو شکست دی تھی۔ وہ 2018 سے راجستھان کے ساتھ رہے تھے اور فرنچائز نے بٹلر پر اعتماد ظاہر کیا اور اس سال کی میگا نیلامی سے پہلے انہیں برقرار رکھا۔ 2008 کے بعد اب انہیں اپناپہلا خطاب جیتنے کا موقع پرجوش کررہاہے۔بٹلر نے راجستھان کو اس کا پہلا اور واحد آئی پی ایل ٹائٹل دلانے والے آنجہانی کرکٹر شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا، "دنیا کے سب سے بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع ملنا بہت پرجوش کرنے والاہے۔ ہم سب انہیں (وارن) کوبہت یادکرتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ آج ہمیں بڑے فخر سے دیکھ رہے ہوں گے۔"