اے ایف سی انڈر 17 کے گروپ ڈی، انڈر 20 کے گروپ ایچ میں ہندوستان کو جگہ ملی

کولکاتہ، 25 مئی (یو این آئی) ہندوستان کواس سال کے آخر میں ہونے والے اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ایشین کپ کوالیفائر کے گروپ ڈی اور گروپ ایچ میں جگہ ملی ہے۔اے ایف سی انڈر 17 چیمپیئن شپ کوالیفائرز میں، ببیانو فرنانڈیس کی کوچنگ میں ہندوستان کی انڈر 17 مردوں کی ٹیم مالدیپ، کویت، میانمار اور میزبان سعودی عرب سے اکتوبر میں سعودی عرب کے دمام میں بھڑے گی۔شنموگم وینکٹیش کے ذریعہ ٹرینڈ ہندوستان انڈر 20 مردوں کی ٹیم ستمبر میں بصرہ، عراق میں میزبان عراق، آسٹریلیا اور کویت سے مقابلہ کرے گی۔دونوں ہی ٹورنامنٹس میں گروپ ٹاپرز اوردوسرے مقام پر رہنے والی ٹاپ پانچ ٹیمیں 2023 میں بحرین اور ازبکستان میں ہونے والے اے ایف سی انڈر 17 اور اے ایف سی انڈر 20 ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔