تھامس کپ جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے کے انعام سے نوازا گیا

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) نے یہاں پہلی بارتھامس کپ جیتنے والی کدامبی شری کانت کی قیادت والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نوازا ۔ بی اے آئی کے صدر ہمانتا بسوا سرما نے اس تاریخی جیت پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ پلیلا گوپی چند، بی اے آئی کے جنرل سکریٹری سنجے مشرا اور بی اے آئی کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ایسوسی ایشن نے اسپورٹ اسٹاپ کو بھی 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی پیش کی ۔ ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم نے 15 مئی کو فائنل میں 14 بار کے تھامس کپ چیمپئن انڈونیشیا کو شکست دے کر 73 برسوں میں پہلی بار دنیا کا سب سے زیادہ مشہوربیڈمنٹن خطاب جیتا ۔