وزیراعظم نے نکہت زرین کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کی ویمنزورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد دی۔ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "ہمارے باکسروں نے ہمیں فخرکرنے کا موقع دیا ہے! خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد۔ میں اسی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔"