امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر میتھیو ویڈ کی سرزنش

ممبئی، 20 مئی (یو این آئی) میتھیو ویڈ کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر میچ ریفری نے باضابطہ طور پر سرزنش کی ہے۔جمعرات کو گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میتھیو ویڈ کو ہم وطن گلین میکسویل کی اینگل سے اندر آتی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے گئے۔ تاہم، ویڈ کو یقین تھا کہ گیند پیڈ سے ٹکرانے سے پہلے بلے کے اندرونی کنارے سے ٹکرا گئی تھی، اس لیے اس نے ریویو لیا۔ ری پلے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر سمت بدل گئی تھی لیکن الٹرا ایج میں کچھ نہیں دکھا۔مبصرین میتھیو ہیڈن، گریم سوان اور سائمن ڈول بھی اس فیصلے پر حیران تھے۔ کھلی آنکھ سے بھی اور پھر بار بار ری پلے دیکھ کر ایسا لگا کہ گیند بلے کو چھو گئی ہوگی۔ویڈ اس فیصلے سے حیران رہ گیا۔ وہ سر ہلاتا ہوا واپس برآمدے میں پہنچا۔ ڈریسنگ روم میں انہوں نے بیٹ اور ہیلمٹ پھینک کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ میچ کے بعد ریفری نے اسے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے سیکشن 2.5 کے تحت لیول-1 کا قصوروار پایا اور اسے سخت سرزنش کی۔ ویڈ نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے سزا کو قبول کر لیا ہے۔گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد کہاکہ "بہت ہلکا سا کنارہ تھا اور یہ بڑی اسکرین پر بھی ٹھیک سے نہیں دکھا رہا تھا۔ اگر ٹیکنالوجی اس میں ہماری مدد نہیں کر رہی ہے تو ہمیں نہیں معلوم کہ اور کون مدد کر سکتا ہے۔" اس کے لیے کسی پر الزام بھی نہیں لگاتے۔ تاہم، یہ تکنیک زیادہ تر وقت بہت اچھا کام کرتی ہے۔" اس میچ میں گجرات کو آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست ہوئی۔ تاہم وہ پہلے ہی ٹاپ ٹو میں جگہ بنا چکے ہیں اور فائنل میں پہنچنے کے کم از کم دو مواقع ملیں گے۔