ہندوستان نے دھرم شالہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے روندا، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ،09؍مارچ(ایجنسی) دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے روند دیا ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ خاص کر سکے، جنہوں نے 84 رنز بنائے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔انگلینڈ کی دوسری بری طرح سے لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں۔ بین ڈکٹ کو سب سے پہلے اشون نے آؤٹ کیا، جو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد اشون نے جیک کراؤلی اور اولی پوپ کو آؤٹ کیا۔ یہ تینوں بلے باز 36 کے اسکور تک آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو نے اپنے 100 ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے لیے کچھ شاٹس کھیلے لیکن وہ کلدیپ کی اسپن میں پھنس گئے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف 3 بار ایسا ہوا ہے۔ پہلا واقعہ 1897-98 کے دوران ہوا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے دوسری بار بھی یہ کارنامہ دہرایا۔ انہوں نے ایشز سیریز 1901/02 میں انگلینڈ کو 4-1 سے شکست دی۔ بھارت کے پاس 17 ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ریکارڈ ہے۔اس کے بعد لنچ سے قبل آر اشون نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو بھی صرف 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ لنچ کے بعد بھی اشون کا جادو جاری رہا اور انہوں نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بین فاکس کو آؤٹ کیا۔ ٹام ہارٹلی (20) اور جو روٹ کے درمیان شراکت قائم ہو رہی تھی لیکن کپتان بمراہ نے ہارٹلی کو 141 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد دو گیندیں کھیلنے کے بعد مارک ووڈ بھی آؤٹ ہو گئے۔روی چندرن اشون نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادو کو بھی 2-2 وکٹیں حاصل ہوئیں۔ رویندر جڈیجہ بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ہندوستانی ٹیم نے ساتویں مرتبہ سیریز میں 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے سیریز جیت لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے جیسے ہی دھرم شالہ میں یہ میچ جیتا، اس نے 112 سال بعد ٹیسٹ تاریخ میں ایک تاریخی ریکارڈ بنا لیا۔
 دراصل یہ ریکارڈ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ ہارنے اور اگلے 4 میچ جیتنے کا ہے۔