ریحان کو راجکوٹ ائیرپورٹ پر روکا گیا

راجکوٹ، 13 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر گئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر ریحان احمد کو ویزا سے متعلق دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ائرپورٹ پر روک دیا گیا۔کرک انفو کے مطابق ابوظہبی میں درمیانی سیریز کے وقفے سے واپس آنے کے بعد ریحان کو راجکوٹ ائرپورٹ پر روک دیا گیا کیونکہ ان کے پاس صرف ایک ہی انٹری ویزا تھا۔ تاہم مقامی حکام نے اس مسئلے کا فوری حل تلاش کیا۔ انگلینڈ اب امید کر رہا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر لیا جائے گا۔ پیر کی شام تک انگلینڈ کی ٹیم کے تمام کھلاڑی راجکوٹ کے ٹیم ہوٹل پہنچ چکے تھے۔اس معاملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ای سی بی نے کہا ہے کہ ہندوستان واپسی پر بتایا گیا کہ ریحان کے ویزے میں کاغذی کارروائی سے متعلق مسئلہ ہے، راجکوٹ کی مقامی اتھارٹی نے کافی مدد فراہم کی جس کی وجہ سے ریحان کو عارضی ویزا مل گیا۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ویزا سے متعلق یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ریحان صحیح ویزا ملنے تک انگلینڈ کے اسکواڈ کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کی تیاری جاری رکھیں گے۔