ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی، جاپان نے1-0 سے شکست دی

الحیات نیوز سروس 
    رانچی، 19 جنوری: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں آج کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جاپان کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کے بعد ختم ہوگئیں۔آج ہندوستانی ٹیم کو برسا منڈا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کانسی کے تمغے کے مقابلے میں جاپان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جاپان کی جانب سے چھٹے منٹ میں کانا یوراٹا نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔گول کھانے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے تیز حملے کرنے کی کوشش کی اور دو اچھے مواقع پیدا کیے لیکن دیپیکا یا لالریمسیامی میں سے کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ میچ کے دوران ہندوستان کو نو پنالٹی کارنر ملے لیکن جاپان کے دفاع نے ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جاپان نے شاندار دفاع کیا اور میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت لیا۔