ہندوستان نے اٹلی کو روند ڈالا

اودیتا نے دو گول اوردپیکا ، سلیماٹیٹے اور نونیت کور نے ایک ایک گو ل کیے
الحیات نیوز سروس 
    رانچی ،16؍جنوری :ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم منگل کو ایف آئی ایچ کوالیفائر میں اٹلی کو 5-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے آج مارنگ گومکے کے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر 2024 کے اپنے تیسرے اور آخری پول بی میچ میں اٹلی کو 5-1 سے شکست دی۔ہندوستانی ٹیم کو میچ کے پہلے ہی منٹ میں ملے پنالٹی کارنر کو اودیتا نے گول میں بدل کر ٹیم کو برتری دلائی۔ اودیتا نے پہلے، 55ویں منٹ میں دیپیکا، 41ویں منٹ میں دیپکا، 45ویں منٹ میں سلیمہ ٹیٹے اور 53ویں منٹ میں نونیت کور نے گول کیا۔اٹلی کی جانب سے واحد گول کیملا مچن نے 60 منٹ میں کیا۔ جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم امریکہ سے مقابلہ کرے گی۔