نیوزی لینڈ نے 3صفر سے اورامریکہ نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی

الحیات نیوز سروس 
رانچی،13؍جنوری:ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے نیوزی لینڈ بمقابلہ اٹلی کے درمیان کھیلے گئے دن کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3/0 سے کامیابی حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ڈیوس فرانسس نے دو اور ڈکنز اسٹیفنی نے ایک گول کیا۔وہیں امریکہ نے FIH ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے ہندوستان بمقابلہ USA کے درمیان کھیلے گئے دن کے آخری میچ میں 1/0 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیمر ابیگیل نے USA کے لیے فاتحانہ گول کیا۔