راجستھان نے پنجاب کو چھ وکٹوں سے شکست دی

ممبئی، 07 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز نے جمعہ کی سہ پہر آئی پی ایل کے ایک میچ میں پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 190 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے دو گیند باقی رہ کر میچ جیت لیا۔ پنجاب نے جونی بیرسٹو (56) اور جیتیش شرما (38) کی نصف سنچری کی بدولت 189 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان نے یشسوی جیسوال کے 68 (41)، جوس بٹلر کے 30 (16) اور شمرون ہیٹمائر کے 31 (16) کی بدولت 19.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ راجستھان کی اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی جانب سے جونی بیرسٹو نے 40 گیندوں میں 56 رنز ، بھانوکا راجا پاکسے نے 18 گیندوں میں 27 رنز اور لیام لیونگسٹون نے 14 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ پنجاب نے جیتیش شرما کی 18 گیندوں پر 38 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پانچ وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے لیے یوزویندر چہل نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹ لیے جبکہ روی چندرن اشون اور پرمکھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔