جھارکھنڈ کے ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑی رابن منج نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

الحیات نیوز سروس 
رانچی،21؍دسمبر:وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے آج ریاست کے ابھرتے ہوئے اسٹار کرکٹ کھلاڑی جناب رابن منج نے جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے جناب رابن منج کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں گجرات ٹائٹنز ٹیم کا حصہ بننے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مٹھائی کھلا کر حوصلہ افزائی کی۔معلوم ہو کہ جناب رابن منج قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑی ہیں اور ضلع گملا کے رہائشی ہیں۔ آئی پی ایل نیلامی 2024 میں، گجرات ٹائٹنز فرنچائز نے جناب رابن منز کو اپنی ٹیم میں بطور وکٹ کیپر بلے باز شامل کیا ہے۔