ٹوڈ بوہلی نے 5 ارب ڈالر میں چیلسی کلب خریدا

لندن، 7 مئی (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی ارب پتی ٹوڈ بوہلی نے ہفتے کے روز روسی تاجر رومن ابرامووچ سے چیلسی فٹ بال کلب 4.25 ارب پاؤنڈ (5.24 ارب ڈالر) میں خریدا۔چیلسی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پوسٹ میں کہا، "چیلسی فٹ بال کلب یہ تصدیق کرتا ہے کہ ٹوڈ بوہلی، کلیئر لیک کیپٹل، مارک والٹر اور ہانسجورگ ویز کی قیادت میں ایک گروپ کو کلب کی ملکیت سونپنے کی شرائط مقررہوگئی ہیں۔"کلب نے کہا کہ اگر برطانوی حکومت برطانیہ میں ابرامووچ کے بند بینک اکاؤنٹ میں لین دین کی اجازت دیتی ہے تو یہ معاہدہ مئی کے آخر تک مکمل ہو سکتا ہے۔ابراموچ نے مارچ کے اوائل میں کلب کو فروخت کرنے کا اعلان کیاتھا، اس کے کچھ وقت بعد ہی برطانوی حکومت نے یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کی وجہ سے ان پر ذاتی پابندیاں عائد کی تھیں۔ابرامووچ نے چیلسی فٹ بال کلب کو 2003 میں خریداتھا، جس کے بعد سے، چیلسی نے پانچ بار انگلش فٹ بال چیمپئن شپ، تین بار انگلش کپ، دو-دو باریوای ایف اے چیمپئنز لیگ اوریوای ایف اے یوروپا لیگ جیت چکاہے۔