انگلینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان اسٹوکس نےتوڑا چھکوں کا ریکارڈ

لندن ، 7 مئی (یواین آئی) انگلینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اس سیزن میں اپنے پہلے کاؤنٹی میچ میں 17 چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ڈرہم کے لئے کھیلتے ہوئےاسٹوکس نے 161 رنوں کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اسٹوکس کی پہلی اننگز تھی ۔ انہوں نے ووسٹر شائر کے خلاف صرف 126 گیندوں پر 161 رن بنائے ۔ اس دوران انہوں نے ایک اوور میں پانچ چھکے اور مجموعی طور پر 17 چھکے لگا ئے ۔ انہوں نے کاؤنٹی میچ میں 16 چھکوں کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز نے 1995 میں گرام نیپیئر نے سرے کے خلاف 2011 نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ صرف 64 گیندوں میں اسٹوکس نے اپنی سنچری مکمل کی ۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 220 رن بھی جوڑے ۔ 30 سالہ آل راؤنڈر نے جوش بیکر کے ایک اوور میں لگاتار پانچ چھکے لگا کر ڈرہم کے کھلاڑی کی طرف سے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری بنائی ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پال کولنگ ووڈ کے نام تھا جنہوں نے 2005 میں 75 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ لنچ کے بعد آخر کاراسٹوکس پویلین لوٹنا پڑا ۔ ڈرہم نے چھ وکٹ پر 580 رن بنانے کے بعد اپنی اننگز ڈکلیئر کی ۔