ولیمسن پر سست اوور ریٹ کے لئے جرمانہ

پونے، 30 مارچ (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن پر منگل کو راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں سلو اوور ریٹ کے لیے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ’’ ایک بیان میں کہا ’’ 29 مارچ کو پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف اپنے 2022 کے آئی پی ایل لیگ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے لیے سن رائزرز حیدرآباد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کیونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہے‘‘۔ سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن پر ٹیم کی جانب سے سیزن کی پہلی خلاف ورزی کے بعد سے کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کو راجستھان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 61 رن سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل 27 مارچ کو ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر سلو اوور ریٹ کےلئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔