مارش دورہ پاکستان سے باہر، آئی پی ایل میں کھیلنے کا امکان

میلبورن، 30 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیائی اسٹار آل راؤنڈر مشل مارش چوٹ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف بقیہ دو ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے جہاں وہ لاہور میں فزیو پیٹرک فرہارٹ کے ساتھ ریکوری کا عمل جاری رکھیں گے۔مارش ہندوستان پہنچنے پر اپنا کوارنٹائن مکمل کرنے کے بعدسابق آسٹریلیائی فزیو فرہارٹ کی نگرانی میں ری ہیبیلیٹیشن کریں گے، جو 2020 کے سیزن سے دہلی کیپٹلز کے ساتھ ہیں۔ ٹیم کے ایک اور رکن اینرک نورتجے بھی مارش کے ساتھ ری ہیبیلیٹیشن کریں گے۔مارش نے بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ’’میرے خیال میں میرے لیے کوارنٹائن کے بریک کے بغیر اپنی چوٹ سے صحت یاب ہونے پر توجہ مرکوز کرنا سب سے اچھی بات ہے۔ مجھے پاکستان کے دورے سے محروم ہونے کا افسوس ہے، لیکن میں اگلی بار آسٹریلیا میں شمولیت کا منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ مارش پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے ایک روز قبل لاہور میں پریکٹس کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کے صرف پہلے میچ سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جس سے آئی پی ایل میں ان کی شرکت پر شکوک پیدا ہونے لگے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وہ چوٹ کی وجہ سے 2020 سیزن اور بائیو ببل تھکاوٹ کی وجہ سے 2021 کا سیزن نہیں کھیل سکے تھے۔ مارش ویسے بھی دورہ پاکستان کی وجہ سے دہلی کیپٹلز کے پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں تھے، لیکن اب ان کی آمد سے کیپٹلز کی ٹیم کو تقویت ملے گی، کیونکہ دہلی کے پاس ممبئی انڈینز کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں صرف دو غیر ملکی کھلاڑی تھے۔نورتجے کے دسیتاب ہونے سے قبل سنیچر کو اگلے مقابلے سے پہلے فاسٹ بالرز لونگی انگیڈی اور مستفیض الرحمان ہفتے کے روز اگلے میچ سے قبل اپنا آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد لیکشن کے لیے دسیاب ہوں گے۔دہلی کیپٹلز کے لیے دستیاب ہونے والے آخری غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے پاکستان دورے کے بعد کچھ دن کا آرام لیا ہے۔ وہ دہلی کے دوسرے لیگ میچ میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔