سی بی ایس ای 10ویں، 12ویں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعہ کو 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سی بی ایس ای کی 10ویں جماعت کا پاس فیصد 93.12 فیصد رہا اور جواہر نوودیا ودیالیہ اور کیندریہ ودیالیہ کے نتائج تمام اسکولوں میں بہترین رہے۔سی بی ایس ای کے مطابق تریویندرم 99.91 فیصد کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا خطہ رہا ہے۔ اس کے بعد بنگلور 99.18 فیصد، چنئی 99.14 فیصد، اجمیر 97.27 فیصد اور پونے 96.92 فیصد رہا۔14 فروری کو شروع اور 21 مارچ کو ختم ہونے والے 10ویں جماعت کے امتحان کے لیے کل 21,86,485 طلباء نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔اس کے ساتھ ہی، سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے نتائج بھی جاری کیے، جس میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب کم ہوکر87.33 فیصد رہ گیا۔ لڑکیوں نے 90.68 فیصد کے ساتھ لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ طلبہ کا پاس ہونے کا تناسب 84.67 فیصد رہا۔ بارہویں جماعت کے نتائج میں ترویندرم 99.91 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ بنگلورو 98.64 فیصد اور چنئی 97.40 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ دہلی ویسٹ 93.24 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔بورڈ کے امتحانات کے نتائج سی بی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔