حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے کام کر رہی ہے: مودی

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت ٹیکنالوجی کوہر کسی کے لیے آسان اور قابل رسائی بنا کر اسے جمہوری بنانے کے لئےکا کام کررہے۔مودی نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پھیلاؤ کے ساتھ آج ہر گاؤں میں ڈیجیٹل انٹرپرینیور تیار ہو رہے ہیں اور عام لوگ بینکنگ اور ادائیگی کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم ملک بھر میں 91 ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کر رہے تھے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے منعقدہ تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "آج آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کی یہ توسیع آل انڈیا  ایف ایم بننے کی طرف ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔"انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹر کا یہ آغاز ملک کے 85 اضلاع کے دو کروڑ لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا، "حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہندوستان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرپائےاس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ہندوستانی کے پاس مواقع کی کمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا، اسے سستی قیمت پر رکھنا اس کے لیے ایک بڑا ذریعہ ہے۔ کئی مرکزی وزراء، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز اس پروگرام سے جڑے تھے۔مسٹر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جس طرح گاؤں گاؤں اوپٹیکل فائبرپہنچایا جارہا ہے، موبائیل اور موبائیل ڈیٹا، دونوں کی قیمت اتنی کم ہوئی ہے کہ اس سے اطلاعات تک رسائی میں سہولت فراہم ہوگئی ہے۔ گاوں گاوں میں نئے ڈیجیٹل صنعت کاربن رہے ہیں۔
 نوجوان گاوں میں رہتے ہوئے ہی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر کمائی کررہے ہیں۔ 
چھوٹے موٹے دوکاندار، ریہڑی-پٹری والے ساتھی انٹرنیٹ اوریوپی آئی سے بینکنگ سسٹم کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے ماہی گیروں کو موسم کی درست معلومات، تاجروں کو نیٹ پر ملک کے کونے کونے میں اشیاء فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس سے بھی مستفید ہورہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کی توسیع سے جن اضلاع کا احاطہ کیا جا رہا ہے، ان میں ترقی کے نقطہ نظر سے بہت سے پسماندہ اضلاع اور بلاکس بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرق کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں اور ہمارے نوجوان دوستوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ مسٹرمودی نے کہا کہ میں آل انڈیا ریڈیو کو اس حصولیابی کے لئےمبارکباد دیتا ہوں۔