اصلی مسائل سے دھیان بھٹکانے کے لئے ہورہے ہیں فرضی انکاونٹر:اکھلیش

لکھنؤ:13اپریل(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اترپردیش کی بی جے پی حکومت فرضی انکاونٹر کروارہی ہے۔مدھیہ پردیش کے اندور دورے پر گئے یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت سماج کو تقسیم کررہی ہے۔ اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے فرضی انکاونٹر کروائے جارہے ہیں۔ اپنی کرسی ، عہدہ بچانے کے لئے بی جے پی حکومت میں افسران نے اپنا سب کچھ داؤں پر لگا دیا ہے۔ افسران حکومت کے دباؤ میں کام کررہے ہیں۔ اترپردیش فرضی انکاونٹر کا اتم پردیش بن گیا ہے۔ کسی کو بھی انصاف نہیں مل رہا ہے۔ ریاست اور ملک کی عوام تبدیلی چاہتی ہیں۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت آئین میں دئیے گئے عوام کے حقوق کو چھین رہی ہے اور بی جے پی کے اقتدار میں رہتے ہوئے بھیم راؤ امبیدکر کا آئین محفوظ نہیں ہے۔ بی جے پی پرائیویٹائزیشن کو فروغ دے رہی ہے۔ سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں فروخت کررہی ہے۔ جب سب کچھ پرائیویٹ ہاتھوں میں چلا جائے گا تو بابا آحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعہ آئین میں دیا گیا حق احترام اور ریزورین کیسے ملے گا۔ جب تک بی جےپی حکومت اقتدار میں ہے بابا صاحب کا آئین محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ملک کی جمہوریت اور آئین خطرے میں ہے۔ بی جے پی حکومت میں پسماندہ طبقات، دلتوں، غریبوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ اقتدار تحفظ یافتہ مجرمین غریبوں کے ساتھ ناانصافی اور مظالم کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر اندور پہنچے یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سماج وادی پارٹی کا مضبوط جڑ ہے۔ سماج وادی پارٹی مدھیہ پردیش میں پوری قوقت سے اسمبلی کا الیکشن لڑے گی۔