سرکاری خدمات میں آنے والے کارکنوں کو عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے: مودی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری ملازمین کے طور پر اپنا سفر شروع کرنے والے لوگوں کو آزادی کے سنہری دور میں ہر قدم پر ترقی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے اور شہریوں سے نمٹنے کے دوران ان کی جگہ سے سوچنے کی تلقین کی۔ ان پر زور دیا کہ وہ اپنے جوش و جذبے اور اعتماد کو بڑھانے والا طرز عمل پیش کریں۔انہوں نے سرکاری ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے رویے سے ملک کے شہریوں کے ذہنوں میں برا تاثر پیدا نہ ہونے دیں۔مسٹر مودی جمعرات کو حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام میں مختلف محکموں میں بھرتی ہونے والے تقریباً 71,000 نئے تعینات اہلکاروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کرنے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان سے خطاب کر رہے تھے۔ مسٹر مودی نے کہا،"اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ایک بار جب آپ سرکاری ملازمت میں ہوں تو دوسروں کی ان توقعات پر پورا اتریں۔