فرقہ وارانہ تشدد کے شکار بیرن پور میں مشتعل لوگوں نے آگ زنی کی

رائے پور،10اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع کے فرقہ وارانہ تشدد کے شکار بیرن پور میں آج مشتعل لوگوں نے ایک گھر میں آگ لگا دی ۔وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی ) کے ہفتہ کو بیرن پور میں گروپوںکے درمیان ہوئے پرتشدد واقعہ میں ایک نوجوان کا قتل کے خلاف میں آج ریاست میں بند تھا ۔اسی دوران مشتعل لوگوں کے ایک گروپ پولیس کی سخت ناکہ بندی کے بعد گائوں میں پہنچ گیا اور ایک گھر میں آگ لگا دی ۔ آگ نے بھیانک شکل اختیار کی تو گھر میں رکھا رسوئی گیس سلنڈر میں بھی دھماکہ ہو گیا۔پولیس نے مشتعل لوگوں کو بعدمیں کھدیڑ کر گائوں خالی کروایا ۔ اس گائوں میں اور آس پاس ہی انتظامیہ اور پولیس نے کیمپ لگائے ہیں، اور وہاں اس واقعہ کے بعد امن قائم ہے لیکن اس واقعہ نے پولیس کے انتظام پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔ فی الحال گائوں اور آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144لاگو ہے۔