عدالت کے حکم پر لوک سبھا ایم پی فیصل کی رکنیت بحال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کئے جانے کے تنازعہ کے درمیان لوک سبھا سکریٹریٹ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لکشدیپ سے لوک سبھا ممبر محمد فیصل پی پی کی رکنیت بدھ کے روز بحال کردی۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مسٹڑ فیصل پی پی کی لوک سبھا رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ قتل کی کوشش کے ایک مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے مسٹرفیصل کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے رد کردیا تھا۔لکشدیپ میں کوارتی کی سیشن عدالت نے گزشتہ 11 جنوری کو مسٹر فیصل کو قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں سزا سنائی  جس کے بعد انہیں لوک سبھا ممبر کے طور پرنااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سیشن کورٹ کے حکم کو خارج کرتے ہوئے کیرالہ ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو ان کی سزا پر روک لگا دی تھی۔مسٹر فیصل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو لوک سبھا سیکرٹریٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پرہی ان کی رکنیت بحال کر دی۔لوک سبھا سیکرٹریٹ نے عدالت کے حکم کے پیش نظر مسٹر محمد فیصل پی پی کی رکنیت بحال کر دی۔