وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کانٹا ٹولی اور سیرم ٹولی فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کالیا جائزہ

الحیات نیوز سروس 
رانچی،14؍مارچ:روزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے آج رانچی میں کانٹا ٹولی فلائی اوور اور سیرم ٹولی فلائی اوور کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔  وزیر اعلیٰ نے جوڈکو اور روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئروں سے ٹریفک کے نظام کو منظم رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں معلومات لیں، خاص طور پر کانٹاٹولی فلائی اوور اور سیرم ٹولی فلائی اوور کے جنکشن پر۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں فلائی اوورز کے سنگم پر ٹریفک کی روانی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
یوٹیلٹی شفٹنگ کے حوالے سے دی گئی ہدایات
دونوں فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے وزیر اعلی نے یوٹیلیٹی شفٹنگ کے متعلق عہدیداروں سے جانکاری لیتے ہوئے کئی ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے انجینئرز سے کہا کہ اگر فلائی اوور کے حوالے سے کوئی تکنیکی مسئلہ ہے تو اسے فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلائی اوور مقررہ وقت تک تعمیر کئے جائیں۔  اس موقع پر عہدیداروں نے بتایا کہ کانٹا ٹولی اور سیرم ٹولی فلائی اوور کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری جناب سکھدیو سنگھ، وزیر اعلی کی پرنسپل سکریٹری محترمہ وندنا ڈڈیل اور سڑک تعمیر محکمہ کے سکریٹری جناب سنیل کمار موجود تھے۔