بی سی سی آئی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا کیا اعلان

 چیتن شرما پھر بنے چیف سلیکٹر
نئی دہلی،07؍جنوری(ایجنسی) بی سی سی آئی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ چیتن شرما کو ایک بار پھر چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ شیو سندر داس، سبرتو بنرجی، سلل انکولا اور شری دھرن شرت کے نام پر مہر لگائی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کو سلیکٹر عہدہ کے لیے 600 سے زیادہ لوگوں کی درخواستیں ملی تھیں۔ سلیکشن کمیٹی کا انتخاب کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ چیتن شرما ایک بار پھر سے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔