فیفا ورلڈکپ: جاپان اور اسپین نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوحہ:فیفا ورلڈکپ 2022 کے دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، گروپ اِی کے دو میچز میں جاپان نے اسپین اور جرمنی نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی، گروپ اِی سے جاپان اور اسپین نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ہر گروپ کے دو میچز ایک ہی وقت پر ہورہے ہیں، جاپان اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی۔پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں اسپین کے پلیئر الوارو موراتا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی لیکن بعد میں انہیں حریف ٹیم جاپان کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔