سوراشٹر نے دوسری بار وجے ہزارے ٹرافی جیتی

احمد آباد، 02 دسمبر (یو این آئی) سوراشٹر نے شیلڈن جیکسن (ناٹ آؤٹ 133) کی سنچری اور چراغ جانی (43/3) کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جمعہ کو فائنل میں مہاراشٹر کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار وجے ہزارے ٹرافی جیت لی۔
مہاراشٹر نے روتوراج گائیکواڈ (108) کی سنچری کی مدد سے سوراشٹر کو 50 اوور میں 248 رنز کا ہدف دیا۔ سوراشٹر نے یہ ہدف صرف 46.3 اوور میں حاصل کر لیا۔
گائیکواڈ نے 131 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری سنچری اسکور کی۔ گائیکواڈ کی سنچری پر مہاراشٹر بڑے اسکور کی طرف گامزن تھا لیکن چراغ نے 49ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرلی جس کی وجہ سے گایکواڈ کی ٹیم 248 رنز ہی بنا سکی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیکسن نے ہاروک ڈیسائی (50) کے ساتھ 125 رنز کی سنچری شراکت داری کی۔ ہاروک کے آؤٹ ہونے کے بعد سوراشٹر کا مڈل آرڈر خراب ہوگیا لیکن جیکسن آخر تک وکٹ پر رہے تاکہ اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ جیکسن نے اپنی میچ وننگ اننگز میں 136 گیندوں پر 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 133 رنز بنائے جس میں 47 اوورز میں چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ چراغ نے بھی 25 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔