بارش کے باوجود میرین ڈرائیو پر 3 لاکھ سے زائد مداحوں کی بھیڑ
ممبئی،04؍جولائی(ایجنسی)T-20 ورلڈ چیمپئن ٹیم انڈیا کی جیت کا جلوس نکالاگیا۔ٹیم انڈیا کے کھلاڑی ترنگے اور ٹرافی کے ساتھ وجے رتھ (کھلی چھت والی بس میں) ممبئی کے نریمن پوائنٹ سے روانہ ہوئے ۔وجے رتھ یہاں سے 2.2 کلومیٹر دور وانکھیڑے اسٹیڈیم گیا۔اس کے بعد انہیں اسٹیڈیم میں ہونے والی پروقار تقریب میں 125 کروڑ روپے کا انعام دیاگیا۔3 لاکھ سے زائد شائقین اپنے کرکٹرز کے استقبال کے لیے میرین ڈرائیو پر موجود رہے۔بارش کے باوجود 3 کلومیٹر طویل سڑک پر صرف سر نظر آرہے تھے، یہاں قدم رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی،ایسے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پولیس کمشنر سے بات کی اور سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ بہت سے مداح ہندوستانی جرسی میں نظر آ ئے۔ وہ پھول اور ڈھول لے کر پہنچے تھے۔