تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5 بجے تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر  شام پانچ  بجے تک 60.19 فیصد ووٹنگ ہوئی۔الیکشن کمیشن کی  اطلاعات  کے مطابق آسام میں سب سے زیادہ 74.16 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالاجبکہ مغربی بنگال میں 73.93 فیصد اور گوا میں 72.52 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔مہاراشٹر میں ووٹنگ کی رفتار سب سے کم رہی اور شام 5 بجے تک 53.40 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست کے لحاظ سے ووٹنگ کا فیصد درج ذیل  رہا۔آسام۔74.86،بہار56.01،چھتیس گڑھ 66.87،دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو65.23،گوا72.52،گجرات 55.22،کرناٹک 66.05،مدھیہ پردیش 62.28، مہاراشٹر 53.40، اتر پردیش 55.13، مغربی بنگال 73.93۔