یوپی ایس سی امتحان 2023کے حتمی نتائج کا اعلان

ٹاپ 10میں دومسلم امیدوارشامل
نئی دہلی ،16اپریل (یواین آئی) یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیںجس کے مطابق50سے زیادہ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 1016 امیدواروں میں دومسلم امیدواروں کے نام سرفہرست 10 امیدواروں میں شامل ہیں ۔یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے آج سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج  جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ٹاپ تین رینک آدتیہ سریواستو، انیمیش پردھان اور ڈونورو اننیا ریڈی نے حاصل کیے ہیں۔ کامیاب ہونے والے سرفہرست 10امیدواروں میں دومسلم امیدوار ،روحانی پانچویں اور نوشین نویں مقام پر ہیں ۔اس سال جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی ، سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ کے کل 31 امیدواروں نے یہ امتحان پاس کیا ہے۔ یو پی ایس سی کے مطابق، کل 1016 امیدواروں نے امتحان پاس کیا اور ان سبھی کو آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، گروپ اے اور گروپ بی خدمات میں سرکاری ملازمتوں کی پیشکش کی جائے گی۔حتمی فہرست میں جگہ بنانے والے کل 1016 امیدواروں میں سے  51مسلم امیدواروں کے نام مندرجہ ذیل  ہیں۔ روحانی (5)،نوشین (آل انڈیا رینک: 9)، وردہ خان( 18)، ضوفشاں حق( 34)،فابی رشید( 71)،ارفع عثمانی( 111)،سید عدیل محسن( 157)، خان صائمہ سراج احمد( 165)،صائم رضا( 188)،فرحین زاہد( 241)،اریبہ صغیر( 253)،ای مفسر( 278)،نازش عمر انصاری( 311)،سید مصطفیٰ ہاشمی( 312)،فاطمہ شمنا پیراوت( 317)، شاہدہ بیگم ایس( 323)،حامد نوید( 332)،اریبہ نعمان( 339)،محمد حارث میر( 345)،محمد فرحان( 369)،ایم ڈی تابش حسن( 374)،غلام مایا دین( 388)، علیفہ خان( 418)،دانش ربانی خان( 447)،زہرہ بانو(469)،ایم ڈی عاصم مجتبیٰ( 481)،عبدالفصل  507)، محمد آفتاب عالم( 512)،سیرت باجی( 516)،افضل علی( 574)،محمد رسون( 659)،نازیہ پروین( 670)، سید طالب احمد( 677)،شعیب( 730)، عبداللہ زاہد( 744)،تسلیم ایم( 745)، صوفیہ صدیقی( 758)،ایم ڈی شہنشاہ صدیقی( 762)،محمد اشفاق( 770)، عاطف وقار اکرام انصاری( 819)،ایم ڈی برہان زمان( 822)، جی جی  محمد حنیف( 825)،سید صادق( 826)،نجمہ السلام( 839)،راشدلی اے( 840)، جے عاشق حسین( 845)،آئی ایس (851)،احراس اے این( 852)، ہمسا شری این اے( 866)،ایم ڈی وارشید خان( 1012)،اجمل حسین۔