بدعنوانی کے خلاف ہم جھکنے والے نہیںہیں: مودی

میرٹھ، 31 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے میرٹھ سے انتخابی کال دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ بدعنوان شخص کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور 'مودی جھکنے والانہیں ہے۔ مسٹر مودی یہاں مودی پورم میں واقع سینٹرل پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے گراؤنڈ میں منعقد ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ (مودی) بدعنوانی پر ایکشن لے رہے ہیں تو کچھ لوگ اپنا غصہ کھو چکے ہیں۔اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ“مودی کا منتر ہے، بدعنوانوں کو ہتاؤ! وہ کہتے ہیں کرپٹ کو بچاؤ! ،وزیر اعظم نے کہاکہ "2024 کے انتخابات صرف حکومت بنانے کے لیے نہیں ہیں، بلکہ دو کیمپوں کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک کیمپ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا ہے جو کرپشن کے خاتمے کے لیے میدان میں ہے جبکہ دوسرا وہ ہے جو کرپٹ کو بچانے کے لیے میدان میں ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ لوگ، ان بے ایمان لوگوں نے ان کا پیسہ لوٹا ہے، مجھے ان کا پیسہ واپس لوٹانا ہے۔لوگوں نے اکٹھے ہو کر ایک انڈی اتحاد بنایا ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ 'وہ سمجھتے ہیں کہ 'مودی اس سے ڈر جائیں گے، لیکن میرے لیے یہ میرا ہندوستان، میرا خاندان ہے۔ یہ اقدامات ہمارے ملک کو کرپشن سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ بدعنوانوں کے خلاف لڑتے رہیں گے اور یہی وجہ ہے کہ آج بڑے کرپٹ لوگ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ سپریم کورٹ سے بھی انہیں ضمانت نہیں مل رہی اور انہیں عدالت کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اب بھی کانگریس کے کام کی قیمت چکا رہا ہے۔ ایسے لوگوں کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نمو ڈرون دیدی اسکیم بھی گاؤں کی بہنوں کی تقدیر بدلنے والی ہے، اس میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو جدید ڈرون دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون ہماری کاشتکاری کا مستقبل بدلنے اور اسے آسان بنانے جا رہے ہیں۔ گاؤں کی بیٹیاں جب ڈرون پائلٹ بنیں گی تو ان کا وقار بڑھے گا، ان کی آمدنی بھی بڑھے گی اور کھیتی باڑی بھی آسان ہو جائے گی۔خواتین کے تحفظ پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلی میں خواتین کے لیے ریزرویشن ناممکن نظر آتا تھا لیکن ناری شکتی ابھینندن ایکٹ نے اسے ممکن بنا دیا ہے۔