وزیر اعظم نریندر مودی کی آج دھنباد کے سندری میںآمد

 35 ہزار 700 کروڑ روپئےکے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی 29 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کل (جمعہ) سے جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر مودی کل صبح جھارکھنڈ کے دھنباد میں سندری پہنچیں گے اور ایک عوامی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ جھارکھنڈ میں 35 ہزار 700 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد میں وزیر اعظم مغربی بنگال کے آرام باغ، ہوگلی میں 7,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔2 مارچ کو وزیر اعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے کرشن نگر پہنچیں گے جہاں وہ 15000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دوپہر میں وزیر اعظم بہار کے اورنگ آباد میں 21 ہزار 400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام کو مستر مودی بہار کے بیگوسرائے میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے اور تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے منصوبوں اور 13 ہزار 400 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔