● ریاست کی ترقی کے لیے عوامی شراکت ضروری : وزیر اعلیٰ

آبائی گائوں جیلنگ گوڑہ سرائے قلعہ -کھرساواں میں وزیر اعلیٰ عوامی مسائل سے ہوئے روبرو 
الحیات نیوز سروس 
سرائے قلعہ ،15؍فروری:عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مذکورہ باتیں   وزیراعلی چمپائی سورین نے سرائے قلعہ-کھرساواں ضلع کے گمہریا بلاک میں واقع ان کے آبائی گاؤں جیلنگ گوڈا میں ان سے ملنے آئے لوگوں سے کہی ۔ اس موقع پر لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد اور مناسب طریقے سے حل کئے جائیں گے۔ اس کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے کہا کہ حکومت ان کی خوشی اور غم میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروگرام "آپ کی یوجنا - آپ کی سرکار - آپ کے دوار" کے تحت افسران کی ایک ٹیم آپ کی دہلیز پر پہنچی اور آپ کے مسائل پوری حساسیت کے ساتھ سنے اور ان کو حل کیا۔ یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا کیونکہ یہ آپ کی حکومت ہے۔ ہم سب کو آگے لے جانے کے مقصد سے کام کر رہے ہیں، کیونکہ ریاست کی ترقی آپ کی شراکت سے ہی ممکن ہے۔