گلبرگہ میں الامین بین المدارس مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد

الحیات نیوز سروس 
    گلبرگہ:13 فبروری" عبد السعید خسرو(جوائنٹ سیکرٹری الامین ایجوکیشنل سوسائٹی گلبرگہ و یادگیر) کی اطلاع کے بہ موجب الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور شاخ گلبرگہ و یادگیر کے زیر اہتمام سہ روزہ سالانہ الامین بین المدارس قرآت حمد نعت شریف الامین ترانہ تقریری تحریری خوش خطی کوئز اور بیت بازی مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد 9 '10 اور 11فبروری کو الامین اسکول غالب کالونی جیلان آباد ایم ایس کے ملز گلبرگہ میں عمل میں آیا۔ 9فبروری کو گیارہ بجے دن سالانہ الامین بین المدارس مقابلہ جات کا افتتاح ڈاکٹر وہاب عندلیب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔افتتاحی اجلاس میں پروفیسر حمید سہروردی نے  بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ اس اجلاس کی صدارت الحاج شیخ محمد ضیاء الدین(وائس چیئرمین الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور) نے کی۔افتتاحی اجلاس کے بعد قرآت حمد اور نعت شریف کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔10 فبروری کو خوش خطی تحریری تقریری(بہ زبان اردو انگریزی اور کنڑا)اور الامین ترانہ مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔11 فبروری کو بیت بازی اور کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔الامین اسکولس کے طلبہ نے سیرت النبی ﷺ ٹیپو سلطان علامہ محمد اقبال مولانا ابوالکلام آزاد ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مہاتما گاندھی مہاتما بشویشور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ڈاکٹر ممتاز احمد خان  رشید جاوید اور موبائل فون کے اثرات کو اپنی تقریر و تحریر کا موضوع بنایا۔ اختتامی تقریب کی صدارت الحاج شیخ محمد ضیاء الدین نے  کی۔اس تقریب کے مہمانان خصوصی محترمہ کنیز فاطمہ (ایم ایل اے شمال گلبرگہ) اور جناب الم پربھو پاٹل (ایم ایل اے جناب گلبرگہ) تھے۔ محترمہ کنیز فاطمہ نے  اپنی تقریر میں کہا کہ الامین کے ادارہ جات مسلم معاشرے میں تعلیمی بیداری کے نقیب ہیں۔یہاں کے زیر تعلیم طلبہ میں نظم و ضبط پایا جاتا ہے انھوں نے کہا الحاج شیخ محمد ضیاء الدین کی رہبری میں الامین کے گلبرگہ و یادگیر کے زیر انتظام ادارہ جات ترقی کی جانب گامزن ہیں۔جناب الم پربھو پاٹل (ایم ایل اے جنوب گلبرگہ) نے اپنی تقریر میں کہا کہ الامین کے ادارہ جات میں تعلیم و تربیت بہتر سے بہتر انداز میں دی جاتی ہے اسی لیے  الامین کے طالبات میں اخلاق و کردار پایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ الامین اسکولس الحاج شیخ محمد ضیاء الدین کی سرپرستی میں ترقی کررہے ہیں الحاج شیخ محمد ضیاء الدین نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ وہ الامین اسکولس میں معیاری تعلیم کو بلند کرنے کی سعی کررہے ہیں۔
 انھوں نے کہا کہ گلبرگہ کے دونوں ایم ایل اے بلالحاظ مذہب و ملت  خدمات انجام دے رہے ہیں آنسہ شائستہ فرحانہ کی قرآت کلام پاک سے اختتامی تقریب کا آغاز ہوا۔نظامت کے فرائض جناب عبدالسعید خسرو نے بہ حسن و خوبی انجام دیے حکم کے فرائض جناب ولی احمد ڈاکٹر کوثر پروین انجینیر سید سخی سرمست الحاج صادق کرمانی ڈاکٹر غضنفر اقبال حافظ افتخار حسن قاسمی حافظ و قاری محمد فخرالدین مانیال اور مولوی نصیر الدین قاسمی نے انجام دیے۔طلبہ کو مہمانان خصوصی اور عہداران الامین اسکولس کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔طلبہ نے آخر میں نعت شریف ترانہ ملی اور نظم استاد محترم خوب صورت انداز میں پیش کی۔جناب جناب عبدالسعید خسرو کے اظہار تشکر پر سہ روزہ مقابلہ جات کا  اختتام ہوا۔مقابلہ جات میں طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔