صدرجمہوریہ نے سابق صدر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 08 فروری (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو سابق صدر ذاکر حسین کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔راشٹرپتی بھون سے جاری ایک ریلیز کے مطابق محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں ڈاکٹر حسین کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین 3 مئی 1967 سے 3 مئی 1969 تک صدر رہے۔ وہ 8 فروری 1897 کو حیدرآباد کے ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آزادی کی تحریک میں بھی حصہ لیا۔ صدر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے 3 مئی 1969 کو انتقال کر گئے۔ حکومت نے انہیں ان کے نمایاں کام کے لیے سال 1963 میں بھارت رتن سے نوازا تھا۔