رانچی میں ای ڈی کے علاقائی دفتر کے باہر سیکورٹی میں اضافہ

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 19 جنوری : رانچی میں ای ڈی کے علاقائی دفتر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ای ڈی کے خلاف قبائلی تنظیم کے غصے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ احتیاط برتتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔  جھارکھنڈ میں، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں اقتدار سے جڑے ایک اور نوکرشاہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر ای ڈی کے علاقائی دفتر میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ای ڈی کے دفتر کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔جمعہ کو قبائلی تنظیموں نے مورہا بادی میدان سے راج بھون تک مارچ کیا اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا، یہ الزام لگایا کہ ای ڈی قبائلی وزیر اعلی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں راج بھون سے مورہابادی میدان تک پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔