وزیر اعظم نریندر مودی خستہ حال قبائلی گروپوں کی ترقی کے لیے پوری سرگرمی سے کام کرتے رہے ہیں :مرکزی وزیر ارجن منڈا

نئی دہلی ،19جنوری (یواین آئی)گذشتہ برس، وزیر اعظم نریندر مودی خستہ حال قبائلی گروپوں کی ترقی اور ہندوستان  کے مستقبل کو ازسر نو سمت دینے کے معاملےمیں تغیراتی پہل قدمیوں کے لیے پوری سرگرمی سے کام کرتے رہے ہیں۔ یہ پہل قدمی جس کا نام پی ایم جن من ہے ، یہ محض ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی قبائلی آبادی کے لیے درکار شمولیت اور اختیارکاری کو ایک زندہ جاوید شکل عطا کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی امور اور زراعت، نیز کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے ایک مضمون میں کیاہے ۔مسٹر ارجن منڈا کے مطابق تاریخی لحاظ سے ہندوستان  میں حاشیے پر زندگی بسر کرنے والی قبائلی برادریاں سابقہ حکومتوں کے ذریعہ اکثر نظرانداز کی گئی ہیں۔ جہاں ایک جانب آنجہانی وزیراعظم  اٹل بہاری واجپئی کی مدت کار کے دوران ایک علیحدہ قبائلی وزارت کی تشکیل کے ساتھ کوششیں شروع کی گئی تھیں، اب وزیر اعظم مودی کی قیادت میں یہ کوششیں نہ صرف یہ کہ باقی رکھی گئی ہیں، ان میں ایک واضح رفتار پیدا ہوئی ہے۔ کوشش کے تحت توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ قبائلی معاشروں کے لیے افزوں سیاسی نمائندگی اور سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ایک ایسی تصوریت کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی جس کے تحت ہر کس و ناکس کو بنیادی حقوق ، خصوصاً ملک کے دور دراز گوشوں میں سکونت پذیر افراد کے لیے انصاف اور مساوات کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے  کہاکہ 15 نومبر 2023 کو بھگوان برسا منڈا کے مقام پیدائش پر جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر، پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من )کے ذریعہ ایک  اہم کوشش کا آغاز ہوا۔