عرس میں چھٹھی قُل کی رسم روایتی انداز میں ادا کی گئی

اجمیر، 18 جنوری (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں جاری 812 ویں عرس میں رجب مہینے کی چھٹی تاریخ کو ’’چھٹھی کے قل‘‘ (چھوٹا قل) کی رسم روایتی طریقے سے  ادا کی گئی۔درگاہ کے محفل خانے میں درگاہ دیوان زین العابدین علی خان کی صدارت میں منعقدہ قل کی محفل میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں  نے شرکت کی۔ درگاہ کے شاہی قوالوں نے ’بادھوا‘ گا کر تقریب  پرکشش کیا۔ قل کی رسم کے لیے دیوان جنّتی دروازہ سے آستانے گئے۔اس کے بعد  چھ روز کے لیے عرس کے دوران کھولا جانے والاجنتی دروازہ بند کر دیا گیا۔ درگاہ دیوان کے موروثی عملے کے  دستار بندی  بھی کی گئی۔چھٹھی کے قل کے موقع پر خادم برادری نے مل کر ملک میں خوشحالی، بھائی چارے اور ترقی کے لیے دعا کی۔ عرس میں چھٹھی کے قل کی رسم کے ساتھ ساتھ درگاہ میں جو خدمت دن کے وقت بند ہو کر رات کو شروع ہوتی تھی، دن میں دوبارہ شروع ہو گئی ۔خواجہ صاحب کا چھ روزہ عرس  کے چھٹھی کے قل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تاہم ابھی 21 جنوری کو بڑے قل کی رسم ہونی ہے، اس کے بعد ہی انجمن کمیٹی کی جانب سے عرس کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل کل عرس میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔