مودی نے 2024 کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

108 کی اہمیت بتائی
نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو 2024 کی مبارکباد دیتے ہوئے آج 'من کی بات کے 108 ویں ایپی سوڈ کے موقع پر 108 نمبر کی اہمیت کوسمجھایا اور کہا کہ یہ مطالعہ کا موضوع ہے۔آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات کے 108ویں ایپی سوڈ کی نشریات کے دوران، مسٹرمودی نے ہم وطنوں کو سال 2024 کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ 108ویں ایپی سوڈ میں لوگوں سے جڑ کر بہت خوش ہیں۔انہوں نے 'من کی بات کی 108ویں قسط کے ٹیلی کاسٹ کے موقع پر نمبر 108 کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا، "یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں کڑی ہے۔ ہمارے لیے نمبر 108 کی اہمیت اور اس کا تقدس گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ مالا میں 108موتی، 108 بار جاپ، 108 دیو استھل، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، یہ نمبر 108 بے پناہ عقیدت سے وابستہ ہے۔ اس لیے 'من کی بات کی 108ویں قسط میرے لیے اور بھی خاص ہو گئی ہے۔ ان 108 اقساط میں ہم نے عوامی شرکت کی بہت سی مثالیں دیکھی ہیں اور ان سے تحریک لی ہے۔اس موقع پر، انہوں نے ہم وطنوں کو سال 2024 کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "من کی بات یعنی آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع اور جب آپ اپنے گھر والوں سے ملتے ہیں، تو کتنی خوشی اور اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ 'من کی بات۔ میں آپ سے ملاقات کے بعد یہی محسوس کر رہا ہوں اور بلاشبہ اب  اس مقام پر پہنچ کر ہمیں نئے ولولے، نئی توانائی کے ساتھ، تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہے۔ یہ کتنا خوش کن اتفاق ہے کہ کل کا سورج 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا- ہم سال 2024 میں داخل ہو چکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔