اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

اقوام متحدہ، 24 مارچ (یو این آئی/ سپوتنک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی جانب سے یوکرین میں مذاکراتی جنگ بندی کے مطالبے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے نامہ نگار نے یہ اطلاع دی۔ روس کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں روس اور چین نے ووٹ دیا جب کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ سمیت 13 دیگر رکن ممالک پیش کش کے دوران غیر حاضر رہے، اس طرح کسی بھی ملک نے قرارداد کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔قرارداد میں جنیوا معاہدے سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر تنقید کی گئی۔ قرارداد میں طبی دنیا اور یوکرین میں کام کرنے والے انسانی امدادی کارکنوں کے احترام اور تحفظ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی کونسل میں یوکرین کی صورتحال پر اب تک مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔