
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آنے والے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے منگل کے روز بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔اماراتی بحریہ کے کمانڈر نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایڈمرل ترپاٹھی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سے قبل گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔کمانڈر الرمیثی پیر کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر یہاں پہنچے تھے، انہوں نے آج بحریہ کے سربراہ کے ساتھ بات چیت میں دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی روابط، تربیت اور بحری شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایمریٹس نیوی چیف نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے بھی ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔میجر جنرل الرمیتھی کا دورہ ہندوستان امارات بحری تعلقات کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مقصد باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور بحر ہند کے خطے میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینا ہے۔