
نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 71 افراد کو پدم ایوارڈ سے نوازا۔صدر کے سیکرٹریٹ کے مطابق محترمہ مرمو نے اعزای تقریب کے پہلے مرحلے میں 04 پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 57 پدم شری ایوارڈ پیش دیے۔ پدم ایوارڈز کا اعلان یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔پدم وبھوشن سے نوازے جانے والوں میں مسٹر ایم ٹی واسودیون نائر (بعد از مرگ)، ادب اور تعلیم، ڈاکٹر دوور ناگیشور ریڈی، میڈیسن ڈاکٹر لکشمی نارائن سبرامنیم، آرٹس اور جاپان سے اوسامو سوزوکی (بعد از مرگ)، کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔پدم بھوشن سے نوازے جانے والوں میں ننداموری بالکرشن، آرٹس، ونود کمار دھام، سائنس اور انجینئرنگ، سشیل کمار مودی (بعد از مرگ) پبلک افیئرز اور شیکھر کپور آرٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شیام بہاری اگروال، آرٹ، ڈاکٹر کے اومان کٹی اماں، آرٹ، میریالا اپاراو (بعد از مرگ)، روی چندرن اشون، کھیل اور جوائناچرن باتھری وغیرہ کو فن کے میدان میں ان کی شاندار خدمات کے لیے پدم ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پدم ایوارڈ جیتنے والے منگل کی صبح نیشنل وار میموریل میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پدم ایوارڈ جیتنے والے راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم میوزیم بھی جائیں گے۔تقریب میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود شیوراج سنگھ چوہان، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیر ماحولیات اور جنگلات بھوپیندر یادو اور کئی معززین موجود تھے۔