
بحریہ نے کیا طاقت کا مظاہرہ
نئی دہلی،27؍اپریل(ایجنسی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایک طرف جہاں ہندوستانی فوج زمینی سطح پر جنگ کی مشق کر رہی ہے۔ وہیں اب ہندوستانی بحری افواج بھی بحیرہ عرب میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بحیرہ عرب میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز اینٹی-شپ میزائلوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ بحریہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ ڈالاگیا ہے جس میں بحیرہ عرب میں کیے جا رہے ٹیسٹ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی بحریہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت، کہیں بھی، کسی بھی طرح سے ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ قابل اعتماد اور مستقبل کے لیے تیار ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے لمبی دوری کے عین مطابق جارحانہ حملے کے لیے پلیٹ فارم، سسٹم اور کرو ممبرس، کرو کی لانگ رینج آفینسیو اسٹرائک (لمبی دوری پر حملہ) کی صلاحیت اور تیاری کو ری ویلیڈیٹ کیا تاکہ کسی بھی وقت، کہیں بھی ضرورت پڑے تو کسی سے بھی مقابلہ کیا جا سکے۔ بحریہ کے ذرائع کے مطابق بحیرہ عرب میں آج INS وکرانت سے رافیل اڑان بھرے گا۔ سبھی مارکوز کمانڈوں کو آج آن لائن نیوی کمانڈ سے جڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنے سمندری ایریا میں طاقت کا مظاہرہ تب کیا ہے جب پاکستان نے میزائل ٹسیٹ کے لیے بحیرہ عرب میں اپنے سمندری ایریا میں نو فلائی زون اعلان کیا۔دراصل پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کر لیا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ پاکستان کے خلاف سخت فیصلے کیے گئے ہیں، جسے سبھی اپوزیشن پارٹیوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔