
احمد آباد،8؍اپریل(ایجنسی) ’’باپو (مہاتما گاندھی) کے اصولوں اور سردار پٹیل کے عزائم کو ساتھ لیے ہم اپنے ہدف کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس کا ہر کارکن ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اسے نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ کنونشن کانگریس سے منسلک انصاف کے جنگجوؤں میں نئی توانائی اور طاقت بھرے گا۔ عزم، خدمت اور لگن کے جذبہ کو مضبوط کر انصاف کے راستے پر آگے بڑھائے گا۔‘‘ کانگریس نے یہ رائے گجرات کے احمد آباد میں منعقد کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں ظاہر کی۔ احمد آباد واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نیشنل میموریل میں منعقد اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ پارٹی لیڈران موجود تھے۔کانگریس کی توسیعی سی ای سی میٹنگ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریات پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا اور ان سے منسلک قرارداد بھی پاس کیا گیا۔ اس قرارداد میں پارٹی نے کچھ اہم شعبوں کی طرف خصوصی توجہ کا فیصلہ کیا ہے، مثلاً پارٹی۔
کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو تیار ہے۔
’نفرت چھوڑو-بھارت جوڑو‘ کی راہ پر بڑھنے کو تیار ہے۔
آئین میں موجود بنیادی حقوق، ملک کے محنت کش مزدوروں اور کامگاروں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کو تیار ہے۔
وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئی جنگ کو تیار ہے۔
فرقہ وارانہ اشتعال کو روکنے کے لیے جدوجہد کو تیار ہے۔
نفرت اور تخریب کاری کو شکست دینے کے لیے جنگ کرنے کو تیار ہے۔
کانگریس کے کارکنان ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کی آزادی سے متعلق اس جنگ کو دھاردار بنانے کے لیے انصاف کی راہ پر چلنے کے لیے پرعزم ہیں۔(باقی صفحہ 7پر)