جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات، ترقی اور امن و امان پر تبادلہ خیال

الحیات نیوز سروس 
نئی دہلی ؍رانچی ،18؍مارچ:جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر نے پی ایم مودی کے ساتھ جھارکھنڈ کے ترقیاتی منصوبے اور امن و امان سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’راج بھون پتریکا‘کی ایک کاپی پیش کی۔ اس ’راج بھون پتریکا‘ میں 31 جولائی 2024 سے 31 جنوری 2025 تک کی سرگرمیوں کو مرتب کیا گیا ہے۔