سنسنی خیز فلم میں کام کریں گے ايوشمان کھرانہ

ممبئی 14 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار ايوشمان کھرانہ فلمساز انوبھئو سنہا کی ایکشن تھرلر فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ايوشمان کھرانہ ایک بار پھر انوبھئو سنہا کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں. اس سے پہلے ايوشمان کے ساتھ انوبھئو سنہا نے 'آرٹیکل 15' میں کام کیا تھا جسے فینس اور نقادوں نے کافی پسند کیا تھا۔ايوشمان کھرانہ کی اس ایکشن تھرلر فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے لیکن یہ اسی سال 16 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔