ایشا دیول ۔ بھرت تختانی ہوئے الگ شادی کے12 سال بعد بکھر گیا کنبہ

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی زندگی میں چل رہے اتھل پتھل کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیٹ پر ان کی اور بھرت تختانی کی علاحدگی کے بارے میں خبریں آئی تھیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔ ایک بار پھر ایشا دیول اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بالی ووڈ حلقوں میں چرچا ہے کہ ایشا دیول نے اپنے شوہر بھرت تختانی سے علاحدگی اختیار کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایشا اور بھرت تختانی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں کو کافی عرصے سے کسی پروگرام میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا جب کہ اس سے پہلے دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ حال ہی میں شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول اور شوہر بھرت تختانی نے طلاق کا اعلان کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان کے مطابق جوڑے نے کہا کہ علاحدگی خوشگوار ہے۔ دہلی ٹائمز کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے باہمی اور دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری زندگی میں اس تبدیلی کے ذریعے ہمارے دونوں بچوں کے بہترین مفادات اور بہبود ہمارے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور رہیں گے۔ اس بات کی سراہنا کریں گے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا گیا ہے‘‘۔ بتادیں کہ ایشا اور بھرت 6 سالہ بیٹی رادھیا اور 4 سال کی میرایا کے والدین ہیں۔ اس جوڑے کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور کافی عرصے تک ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن اب اچانک دونوں نے علاحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جون میں ایشا اور بھرت نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی اور خود اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر کے ساتھ اپنے شوہر کو مبارکباد دی تھی۔