پربھاس کی مقبولیت کی نہیں ہے کوئی حد، ناظرین نے ’ساہو‘ کو بھوجپوری میں ڈب کرنے کی رکھی مانگ

ممبئی : (ایم ملک) پربھاس ہمیشہ بااثر پرفامنس کے ساتھ اپنے مداحوں کی تفریح کرتے آئے ہیں اور ہ  ر بار اس کے پرستار کے لئے کچھ نیا پیش کرنا یقینی بنایا ہے. اداکار ہمیشہ کسی بھی ایکشن فلم کے لئے ہر ڈائریکٹر کی پہلی پسند رہے ہے اور ساتھ ہی وہ اب ایک اعلی درجے بالی ووڈ ہیرو بن گئے ہیں. ان کی حالیہ ریلیز فلم ساہو کو بے حد سرہايا گیا تھا اور باکس آفس ہٹ ثابت ہوئی تھی.پربھاس نے اپنی خوبصورت فسک کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ساہو میں بہترین پرفامنس میں سے ایک دی ہے، جس میں اداکار نے شردھا کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے. ملک کے کونے کونے میں موجود شائقین کے ساتھ، فینس نے ایکشن سے بھر پور اس فلم کے لئے بھوجپوری ڈب کی مانگ  شروع کر دی ہے. فلم کو اس سے پہلے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا گیا تھا. اب، یہ مانگ اس بات کی گواہی ہے کہ زون، زبانوں اور جغرافیائی علاقوں سے باہر، ان کی مقبولیت کتنی وسیع ہے.حال ہی میں، فلم کو جاپان میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں ناظرین نے آپ کے پسندیدہ ایکشن سپر اسٹار پر بےشمار محبت کی برسات کی تھی. اداکار کو ساہو کے لئے ہر طرف سے زبردست ردعمل مل رہی ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے.پربھاس نے ہمیشہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کیا ہے اور ہمیشہ اپنی تمام فلموں کے لئے وقف کر رہے ہیں. جب فینس اور فین فولّونگ کی بات آتی ہے تو اس کی کوئی حد نہیں ہے اور اس کے تعداد  میں ہر روز اضافہ دیکھنے مل رہا ہے.پربھاس جلد ناگ اشون کی ہدایت میں بن رہی فلم میں نظر آئیں گے، جو پین-ورلڈ ریلیز ہوگی.