فنکار کے طور پر ہمیشہ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہیں انوشکا

ممبئی 03 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ بطور آرٹسٹ وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔انوشکا پچھلے کچھ عرصے سے فلموں سے دور چل رہی ہیں. سال 2018 میں آئی فلم زیرو کے بعد سے انوشکا کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے.ان کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر وہ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی کسی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں. انوشکا نے کہا، ایک آرٹسٹ اور پروڈیوسر کے طور پر میں نے صرف نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی ہیں. میں نے کبھی بھی کسی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں اور میں نے ہر موقع پر کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے اور کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے. میں خود کو خوش قسمت مانتی ہوں کہ مجھے بہترین کاروباری دماغ والے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع ملا.